Monday , March 27 2017
Home / Top Stories / مظفر پور میں ٹرک اور آٹو میں تصادم 8 افراد ہلاک

مظفر پور میں ٹرک اور آٹو میں تصادم 8 افراد ہلاک

مظفر پور، 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں مظفر پور ضلع کے احیا پور تھانے کے تحت قومی شاہراہ نمبر 77 پر آج ایک ٹرک اور آٹو میں ٹکر ہوجانے سے 8 افراد ہلاک اور پانچ دیگر بری طرح زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 77 بھکن پور گاؤں کے نزدیک ٹرک اور آٹو کے درمیان آمنے سامنے ٹکر میں آٹو پر سوار چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ چار دیگر نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑدیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں آٹو پر سوار پانچ مسافر شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ آٹو پر کل 13 افراد سوار تھے ۔ شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس کو دیکھتے ہی مشتعل گاوں والوں نے سنگباری کی جس کی وجہ سے زخمیوں کو لے جانے کے لئے گئی ایمبولینس فرار ہوگئی ۔ بعد میں گاوں والوں نے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولس کو تھوڑی دیر کے لئے پیچھے ہٹنا پڑا لیکن بعد میں اعلی عہدیدار وہاں پہنچے اور گاوں والوں کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔آٹو پر سوار تمام مسافر سیتامڑھی سے مظفرپور جارہے تھے ۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT