Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / معاشرہ کو بدعنوانیوں اور رشوت سے پاک بنانے کا عزم

معاشرہ کو بدعنوانیوں اور رشوت سے پاک بنانے کا عزم

یوتھ فار اینٹی کرپشن سوسائٹی کا قیام ، راجندرا کنوینر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔7ڈسمبر(سیاست نیوز) رضاکارانہ تنظیم یوتھ فار اینٹی کرپشن سوسائٹی کے اسٹیٹ کنونیرراجندرا نے کہاکہ بدعنوانی اور رشوت خوری سے پاک معاشرے کے قیام کی جدوجہد کے لئے یوتھ فار اینٹی کرپشن سوسائٹی کا 2009میں قیام عمل میںلایاگیا ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ یو اے سی نے مختلف پروگراموں کے ذریعہ اس تحریک سے طلبہ او رنوجوانوںکو جوڑتے ہوئے بدعنوانی او ررشو ت خوری کے خلاف منظم انداز کی تحریک چلائی ہے ۔ راجندرا نے کہاکہ ممتاز سماجی جہدکار اور ہندوستان کے عظیم اندولن کے بانی اناہزارے کی سرپرستی میںہمارا کام جاری ہے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیاسے بات کرتے ہوئے راجندرا نے کہاکہ 9ڈسمبر کو نکلس روڈ پر اینٹی کرپشن شعور بیداری مہم کے تحت5kرن کا انعقاد عمل میںلارہے ہیں جس میںمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ شرکت کریں گے ۔ انہوں نے نوجوانو ں سے اس رن میںشامل ہوکر یوتھ فار اینٹی کرپشن سے جڑنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے نوٹوں کی تنسیخ کے اقدام کو مرکزی حکومت کی غلط انداز میںبہتر کوشش قراردیا اور کہاکہ نئے کرنسی نوٹوں کی اشاعت کے بعد یہ اقدام اٹھایا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔کلیانی‘ راجیشواری ‘ رامو اور ورون کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT