Sunday , April 30 2017
Home / دنیا / معاشیات میں نوبل انعام حاصل کرنے والے کینتھ ایرو کا انتقال

معاشیات میں نوبل انعام حاصل کرنے والے کینتھ ایرو کا انتقال

پالوآلٹو ۔ 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) معاشیات میں نوبل انعام پانے والے اپنے وقت کے سب سے کم عمر کینتھ جے ایرو کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 95 سال تھی۔ ان کی مارکیٹ کی ریاضی کی بنیاد پر تھیوری نے اپنے وقت میں دھوم مچادی تھی جس کے بعد لوگوں نے ہیلتھ انشورنس کی جانب توجہ دینی شروع کی تھی۔ ان کا انتقال پالو آلٹو میں واقع ان کے مکان پر ہوا جو سان فرانسسکو کے علاقہ میں واقع ہے۔ آنجہانی کے بیٹے ڈیوڈایرو نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وہ ایک بیجد شفیق باپ تھے اور ہمیشہ منکسرالمزاجی سے بات کرتے تھے۔ انکے افراد خاندان کیلئے وہ رات کا کھانا خود تیار کرتے تھے اور اگر کوئی مہمان بھی آجائے تو اس کا خیال رکھتے تھے۔ ایرو اور برطانوی ماہر معاشیات سرجان ہکس نے 1972 کا نوبل انعام مشترکہ طور پر حاصل کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT