Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / معاشی اصلاحات سے سعودی عرب میں تیز رفتار تبدیلیاں

معاشی اصلاحات سے سعودی عرب میں تیز رفتار تبدیلیاں

ریاض ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سعودی عرب نے اعتماد ظاہر کیا کہ مملکت میں پرعزم منصوبے کے نفاذ کے بعد جس کے تحت معیشت میں تنوع پیدا کیا جائے گا ، تیز رفتار تبدیلیاں دیکھی جاسکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ویژن 2030 ء منصوبہ ملک کی ترقی کو ایک اور بلند سطح تک لے جائے گا ۔ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور حکومت زیادہ کارکرد ، زیادہ شفاف اور زیادہ جوابدہ ہوجائے گی ۔ عادل الجبیر وزیر خارجہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بیرونی ممالک کے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گی جو مملکت کی ’’سماجی تحدیدات‘‘ پر اعتراض کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں گزشتہ 50 سال میں جو کام کر دکھایا ہے وہ حیرت انگیز ہے ۔ اگر کوئی دوسرا سماج اتنی تیز رفتار سے تبدیلیاں پیدا کرسکتا ہے جو موثر ہی ہوں ۔ جیسا کہ سعودی عرب نے گزشتہ 50 سال میں کردکھایا ہے کو یہ قابل تعریف ہوگا۔ ناروے کے ایک صحافی نے سوال کیا تھا کہ مملکت وسیع پیمانے پر ویژن 2030 ء منصوبے کے مقاصد کو کیسے حاصل کرے گی کیونکہ معیشت کا انحصار تیل پر ہے اور آزادی تقریر اور دیگر شہری آزادیاں سعودی عرب میں تحدیدات کا شکار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT