Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / معاشی ماہرین کیساتھ وزیراعظم کا آج اجلاس

معاشی ماہرین کیساتھ وزیراعظم کا آج اجلاس

نئی دہلی۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی معاشی صورتحال کا نیتی آیوگ کے اجلاس میں کل جائزہ لیں گے۔ کرنسی نوٹوں کی اعلی مالیتی نوٹوں کی تنسیخ کے بعد کی قلت کا جائزہ لیا جائے گا اور شرح ترقی کو تیز رفتار بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کل کے اجلاس کا مرکزی موضوع ’’پالیسی اصلاحات۔ آگے کا راستہ‘‘ ہوگا۔ وزیراعظم افتتاحی خطبہ دیں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے 15 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ وہ وزیراعظم کی تقریر سے پہلے اپنے مقالے پیش کریں گے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا کہ اس اجلاس کی مختلف کثیر جہتی اداروں اور آر بی آئی کی جانب سے شرح ترقی میں کمی کی جاریہ مالی سال کے لئے پیش قیاسی کے پس منظر میں اہمیت اور بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ آر بی آئی نے معاشی شرح ترقی کی پیش قیاسی 7.1 فیصد کی ہے جو قبل ازیں مالیاتی پالیسی پر جاریہ ماہ کے اوائل میں جائزہ لینے کے دوران 7.6 فیصد مقرر کی گئی تھی۔ کثیر جہتی مالیاتی ادارہ ایشیائی ترقیاتی بینک بھی شرح ترقی جاریہ مالی سال میں صرف 7 فیصد ہونے کی پیش قیاسی کرچکا ہے۔ قبل ازیں اس نے کہا تھا کہ معاشی سرگرمیوں پر اعلی مالیتی نوٹوں کی تنسیخ کے باوجود شرح ترقی 7.4 فیصد رہے گی۔ انڈین اکانمی توقع ہے کہ 7.1 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ 2016-17 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں 7.3 فیصد شرح ترقی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین معاشیات نے منصوبہ بندی کمیشن کے سابق ڈپٹی صدرنشین مونٹک سنگھ اہلوالیہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جاریہ مالی سال کے لئے شرح ترقی کے بارے میں اندیشے ظاہر کئے ہیں کہ وہ صرف دو فیصد نکات کی ہوسکتی ہے۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ وزیراعظم نیتی آیوگ کے مختلف اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے تاکہ ڈیجیٹل معیشت جیسے لکی گراہٹ یوجنا اور ڈی جی دھن ویاپار یوجنا کے لئے ڈیجیٹل ترغیبات کا فیصلہ کیا جاسکے۔ تخمینے کے بموجب پہلے مرحلے اسکیموں پر 340 کروڑ روپئے 14 اپریل 2017 ء تک خرچ ہوںگے۔

TOPPOPULARRECENT