Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / معاشی پریشانیوں سے چھٹکارے کیلئے گانجہ کا روبار

معاشی پریشانیوں سے چھٹکارے کیلئے گانجہ کا روبار

12 سالہ لڑکے نے سائبرآباد پولیس کو حیرت میں ڈالدیا
حیدرآباد۔یکم، اگسٹ(سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کون فروخت کرتا ہے اور اس کی فروخت کیلئے کس کا استعمال کیا جاتا ہے ؟ منشیات کی فروخت کی تحقیقات کے دوران گذشتہ یوم شہر میں کے علاقہ صنعت نگر میں 12سالہ لڑکے نے سائبر آبادپولیس کو حیرت میں ڈال دیا جس کے قبضہ سے پولیس کو 3کیلو 445گرام گانجہ برآمد ہوا۔بتایا جاتا ہے کہ گل فروش جہانگیر کے 12سالہ فرزند کے قبضہ سے 3کیلو سے زائد گانجہ برآمد کئے جانے کے بعد حاصل کی گئی تفصیلات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ ریاست یہ لڑکا گھریلواخراجات میں ہونے والی مشکلات سے نمٹنے کیلئے منشیات کی فروخت شروع کرچکا تھا اور اس کاروبار میں اس کی ماں بھی ملوث تھی جو گل فروشی کی آڑ میں ضرورت مندو ںکو گانجہ فروخت کیا کرتی تھی۔گانجہ کی فروخت میں ملوث ان ملزمین نے بتایا کہ معاشی مسائل کے سبب و ہ ضرورت مندو ںکو گانجہ فروخت کرتے ہوئے اپنی ضروریات زندگی پوری کیا کرتے تھے ۔معاشی مسائل کو بنیاد بنا کر کئے جانے والے اس کاروبار میں ملوث 12سالہ لڑکے کو سائبرآباد پولیس نے جوینائل جسٹس بورڈ کے روبرو پیش کرتے ہوئے آبزریویشن سنٹر روانہ کردیا گیا ہے۔گانجہ کی فروخت کے لئے کمسن بچوں کے استعمال کے واقعات میں آئندہ مہینوں میں مزید انکشافات کے خدشات ظاہر کئے جانے لگے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT