Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معاہدہ کے مطابق اجرت کی ادائیگی

معاہدہ کے مطابق اجرت کی ادائیگی

سرسلہ ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرہ کی قیادت میں سرسلہ پالسٹر آسامیوں ، پالسٹر تیارکنندگان ، کپڑا تیار کرنے والے مزدوروں کے درمیان مشاورت کامیاب ہوگئی ۔ اس کی وجہ سے تین دن سے چل رہی ہڑتال کا اختتام ہوا ۔ اس موقع پر اے جے سی ناگیندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاورلومس شعبہ صنعت کو برقی کی سربراہی پر حکومت رعایت دے رہی ہے اسی طرز پر دیگر مقامات کے مزدور کپڑا بنکر بھی سبسیڈی پر برقی سربراہی کی مانگ کررہے ہیں ۔ سرسلہ میں آسامیوں مالکین اورپین انتظامیہ مزدوروں میں گزشتہ فبروری میں معاہدہ ہوچکا ہے وہی اجرت مزدوری دی جائے گی ۔ اس پر معاہدہ کے مطابق عمل کیا جائے مشورہ دیا ۔ 10 پیاک کیلئے 43.50 بڑے پیاک کیلئے 46 کے حساب سے ادائی ہونی چاہئے ۔ پیداوار کو مارکٹ میں مانگ کے حساب سے ہفتہ میں پانچ دن ہی کام کریں مشورہ دیا ۔ صرف آٹھ گھنٹے ہی کام ہو سرسلہ ورکرس کیلئے انفرادی ذاتی قرض معافی سے متعلق جی او کچھ ترمیم کے بعد عنقریب نکلنے والا ہے ۔ آر ڈی او بھکشا نائیک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالکین مزدور آئندہ کسی بھی قسم کے تکلیف دہ معاملات میں نہ پڑیں ۔ مالکین مزدوروں کے ساتھ بہتر سلوک روا رکھیں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ہینڈلومس ٹیکسٹائیلس اے ڈی وینکٹیشم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرسلہ میں قاعدے کے مطابق عمل کیا جائے تو کوئی بھی مشکل پیش نہیں آئے گی ۔ قاعدے قانون اور اصولوں میں گھوڑا بہت نرمی سے پیش آنا ضروری ہے ۔ برقی بلس میں سبسیڈی میں کچھ رکاوٹیں ہیں ۔ مزدوروں کے ذاتی قرض کے تعلق سے دو تین دن میں احکامات آجائیں گے ۔ مالکین مزدوروں میں کچھ غلط فہمی میں ہڑتال شروع ہوئی لیکن ختم بھی ہوگئی خوش آئند بات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT