Sunday , August 20 2017
Home / پاکستان / معتمدین خارجہ بات چیت کیلئے ہندوستان سے ربط : پاکستان

معتمدین خارجہ بات چیت کیلئے ہندوستان سے ربط : پاکستان

اسلام آباد 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج کہا کہ وہ ملتوی کردہ ہند ۔ پاک معتمدین خارجہ سطح کی بات چیت کیلئے تواریخ قطعیت دینے ہندوستان سے ربط میں ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے آج کہا کہ دونوں فریقین معتمدین خارجہ بات چیت کی تواریخ کے تعلق سے ربط میں ہیں۔ جیسے ہی تواریخ کا تعین ہوگا مطلع کردیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ معتمدین خارجہ بات چیت کی تاریخ طئے ہونے کے بعد ہی ملاقات کے ایجنڈہ پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ ہندوستان و پاکستان نے گذشتہ مہینے متفقہ طور پر بات چیت کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT