Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / معتمدین خارجہ ہندو پاک مذاکرات کا انحصار پاکستان کے جواب پر

معتمدین خارجہ ہندو پاک مذاکرات کا انحصار پاکستان کے جواب پر

نواز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، ہندوستان کو پریشان نہ کرنے مودی کو کانگریسی مشورہ
نئی دہلی ۔ /7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مکمل ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہوئے ہندوستان نے آج معتمدین خارجہ ہندوپاک مذاکرات کا انحصار پاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے کے بارے میں بروقت اور فیصلہ کن کارروائی پر انحصار ہونے کا ادعا کیا ۔ اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پٹھان کوٹ دہشت گرد حملے پر غور و خوص کیا گیا ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ ہندوستان کو جواب دینے کی کارروائی میں تیزی پیدا کی جائے ۔ دریں اثناء کانگریس نے مودی کو مشورہ دیا کہ ہند۔پاک تعلقات کے بارے میں ہندوستان کو پریشان کرنا ترک کردیں اور واضح پالیسی اختیار کریں ۔ مودی پر کانگریس نے بار بار اپنا موقف برعکس کرنے کا الزام عائد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT