Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معذورین کیلئے مختص زیر التوا سرکاری عہدوں کو فوری پُر کرنے دلت تنظیم کا مطالبہ

معذورین کیلئے مختص زیر التوا سرکاری عہدوں کو فوری پُر کرنے دلت تنظیم کا مطالبہ

گلبرگہ ۔ 5 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )دلت سینا کے ارکان نے آج مختلف سرکاری محکموںمیں ورصہ دراز سے زیر التوا سرکاری عہدوں کو جنھیں جسمانی معذورین کے لیے مختص رکھا گیا ہے اور ہنوز انھیں پُر نہیں کیا گیا ہے فوری بھرتی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا آج سے آغاز کر دیا ہے۔دلت سینا کے ریاستی جنرل سکریٹری ہنومنت یلسنگی نے آج کہا ہے کہ راج شیکھر پوتھے اور شرنبساپا نرونہ نے آض ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر یلسنگی نے حکومت سے مختلف مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی جس میں دیہی علاقوں میں باز آباد کاری مراکز میں کام کرنے والے کارکنان کی خدمات کو مستقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور ان کے موجودہ مشاہرہ جو صرف 5ہزار روپیے ماہانہ دیا جاتا ہے کو بڑھا کر 10ہزار روپیے ماہانہ کرنے کا بھی انھوں مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے مزید مطالبہ کیا کہ معزور سرکاری ملازمین کی حد عمر وظیفہ میں اضافہ کیا جائے اور انھیں ریاست بھر میں آنے جانے کے لیے مفت بس پاس جاری کیا جائے۔انھوںنے الزام عائدک یا کہ سال گزشتہ معلنہ سرکاری اعلان اب صرف فائلوں میں ہی بند ہو کر رہ گیا ہے جس میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ بے روزگار معذور افراد کو ماہانہ ایک ہزار روپیے وظیفہ دے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ معذورین کی پنشن کو بڑھا کر تین ہزار روپیے کیا جانا چاہیے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT