Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معذورین کیلئے نرمل میں سدرم کیمپ

معذورین کیلئے نرمل میں سدرم کیمپ

مدہول /6اپریل (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)مدہول منڈل کے جسمانی معذورین کیلئے 13 اپریل کو سدرم کیمپ نرمل میں منعقد کیا جارہا ہے مدہول منڈل کے ایسے جسمانی معذورین جن کو ماہ اپریل کا وظیفہ وصول نہیں ہو ا صرف انہیں کیلئے نرمل میں سدرم کیمپ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گااس کیمپ سے معذورین استفادہ کر سکتے ہیں اس بات کی اطلاع جناب نور محمد ایم پی ڈی او نے دی۔ انہوں نے کہا کہ معذورین اپنے ہمراہ راشن کارڈ ، آدھار کارڈ ، قدیم سدرم سرٹیفکیٹ کے ساتھ نرمل پہنچیں اور اس کیمپ سے استفادہ کر تے ہوئے سرٹیفکیٹ حا صل کریں۔ مزید انہوں نے کہاکہ جسمانی معذورین جن میں اندھے ، بہرے ، گونگے کیلئے حیدر آباد کو ٹھی علاقے میں دواخانہ موجود ہے جہاں پر اپنی تشخیص کر واکر وہاں سے ضروری اسنادات ڈاکٹرس دینگے بعد ازاں عادل آباد ریمس دواخانہ سے رجوع ہوں جہاں پر ریمس کے ڈاکٹرس کی ایک ٹیم حیدر آباد سے حا صل کئے گئے سرٹیکفیٹ کی بنیاد پر اندھے ، بہر ے ، گونگے افراد کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کرے گی جس کے بعد ان مستحقین کو وظیفہ جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT