Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معذورین کے بیاگ لاگ پوسٹوں پر عنقریب تقررات

معذورین کے بیاگ لاگ پوسٹوں پر عنقریب تقررات

کریم نگر 4 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں مخلوعہ معذورین کے بیاگ لاگ پوسٹوں کے جلد ہی بھرتی کی جائے گی۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے جمعرات کو بین الاقوامی یوم معذورین کے زیراہتمام کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں کلکٹر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اس موقع پر کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معذورین اعتماد کے ساتھ سماج میں دوسروں کے برابر مساوی زندگی گزاریں۔ معذورین ہمت نہ ہاریں۔ خود اعتمادی کے ساتھ کامیابی حاصل کریں مشورہ دیا۔ معذورین کی بہبودی کیلئے حکومت کئی ایک اسکیمات پر عمل آوری کررہی ہے اس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے پاؤں پر خود کھڑے ہوجائیں اور معاشی طور پر مستحکم ہوں۔ بچپن سے ہی معذورین کی حیثیت ہیں کو زیادہ ترجیح دے کر خصوصی توجہ دے کر ان میں اعتماد کو فروغ دیں۔ اسکولوں میں معذور طلباء پر اساتذہ خصوصی توجہ دے کر دلچسپی سے تعلیم کی تدریس کریں۔ دنیا میں انسان کچھ بھی حاصل کرسکتا ہے۔ معذورین میں چوکنا اور ہوشیار رہتے ہیں ان کی ضروری حوصلہ افزائی کرکے دوسروں کے مقابلے میں زیادہ کام انجام دیتے ہیں۔ حکومت معذورین کے لئے خصوصی اسکول قائم کرتے ہوئے ہاسٹل کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ مختلف بہبودی اسکیمات کی عمل آوری میں معذورین تین فیصد تحفظات کی عمل آوری کرتے ہوئے قرضہ جات منظور کئے جارہے ہیں۔ ضلع میں معذورین کے بیاگ لاگ پوسٹوں کی بھرتی ہوئے افراد کو دور دراز مقامات کو نہیں بلکہ بینک قرضہ جات کی منظوری کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان میں اعتماد اور بھروسہ فروغ دے کر ان کو مالی طور پر مستحکم کرکے سب کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنایا جارہا ہے۔ بعدازاں ڈی آر ڈی اے کے ذریعہ منظورہ 25 لاکھ روپئے کے چیک کو معذور سیوا شکتی خواتین کو انجمن کو دیا گیا۔ بین الاقوامی یوم معذورین کے موقع پر منعقدہ مختلف مقابلوں میں کامیابی ہوئے معذور طلباء کو کلکٹر نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر سماعت سے محروم، گونگے طلباء، وندے ماترم گیت پر ڈانس تمام شائقین کو پسند آیا۔ اس پروگرام میں محکمہ بہبود معذورین کے اے ڈی نلینی، پی ڈی ڈی آر ڈی اے ارونا شری، سیما پی ڈی، رویندر ایل ڈی ایم چودھری، ڈواما پی ڈی گنیش، ایس بی ایچ منیجر پرشانت آنند، ارجن ایوارڈ یافتہ سرینواس راؤ، سابق فوجی ملازمین کے انجمن کے رکن پربھاکر راؤ و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT