Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / معذوری میں ہمالیہ سے بلند عزائم ، کے ٹی آر کا تعاون

معذوری میں ہمالیہ سے بلند عزائم ، کے ٹی آر کا تعاون

آئی اے ایس آفیسر بننے کی تمنا ، ایک ہاتھ و پیروں سے معذور ، شیخ عطا اللہ کی وزیر سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایک ہاتھ اور دونوں پیروں سے محروم شیخ عطا اللہ کے عزائم ہمالیہ سے بلند ہے ۔ تعلیم میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے والے شیح عطا اللہ آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتے ہیں ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی کے ٹی آر نے ہر معاملے میں مکمل تعاون کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ چنتل حیدرآباد کے رہنے والے شیخ عبداللہ کی درد بھری کہانی ہے ۔ وہ جب 7 سال کے تھے ان پر بہت بڑی مصیبت آپڑی لڑکپن میں پتنگ بازی کے دوران ہائی ٹنشن برقی تار چھولینے کے حادثے میں وہ دونوں پیر اور ایک ہاتھ سے محروم ہوگئے ۔ بدن کے جن اہم اعضاء سے وہ محروم ہوئے تھے ۔ اس کا احساس بھی انہیں تھا شیخ عطا اللہ نے اپنی پریشانیوں سے ہمت نہیں ہاری بلکہ اس کو عادت میں تبدیل کرلیا ۔ دل لگا کر محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کی اپنی حالت کو کبھی کمزوری بننے نہیں دیا اور ہمیشہ اعلیٰ نشانات سے کامیابی حاصل کی ۔ آس پاس کے ماحولیات کا جائزہ لینے کے لیے فوٹو گرافی کا انتخاب کیا اور اپنے آپ کو دنیا سے متعارف کرانے کے لیے ریاپ میوزک کا انتخاب کرتے ہوئے راک اسٹار بننے میں ساری توانائی جھونک دی ۔ بی کام فائنل ایر میں زیر تعلیم شیخ عطا اللہ کے حوصلے کو سہارا ملتا ہے تو وہ اپنے بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتا ہے ۔ عطا اللہ کے عزائم کے تعلق سے جب ان کے والد محترم نے ریاستی وزیر کے ٹی آر کو واقف کرایا تو وہ بے حد متاثر ہوئے دونوں پیروں اور ایک ہاتھ سے محروم عطا اللہ کے تعلیمی ٹینلٹ سے کے ٹی آر خوش ہوئے حرکت کرنے سے قاصر رہنے والے شیخ عطا اللہ کو محکمہ اقلیتی بہبود کے عہدیداروں سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے دیڑھ لاکھ روپئے کے مصارف سے سنگل بٹن سے چلائی جانے والی الکٹرانک وہیل چیر خرید کردی ۔ ریاستی وزیر سے اظہار تشکر کرنے کے لیے شیخ عطا اللہ اسی تحفے ( وہیل چیر ) پر چیف منسٹر کیمپ آفس پہونچ ان کے ہمراہ والدین بھی موجود تھے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر سے ملاقات کی اپنے خوابوں کو ان کے سامنے پیش کیا ۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے آئی اے ایس آفیسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے مستقبل سے مایوس نہ ہونے کا شیخ عطا اللہ کو مشورہ دیتے ہوئے ہر قدم پر ساتھ دینے کا وعدہ کیا کے ٹی آر سے ملاقات کرنے کے بعد عطا اللہ کے والدین نے اطمینان کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT