Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / معذور اولمپک اسپرنٹر آسکر پسٹوریس کو سزائے قید

معذور اولمپک اسپرنٹر آسکر پسٹوریس کو سزائے قید

پریٹوریا۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) معذور اولمپک اسپرنٹر آسکر پسٹوریس کو اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے جرم میں 6 سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ تین سال قبل پسٹوریس نے اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد گزشتہ تین سال سے مقدمہ عدالت میں زیرسماعت تھا۔ جج تھوکوزیلے مسیپا نے پریٹوریا کی ہائیکورٹ کو فیصلہ سنیاتے ہوئے پسٹوریس کو 6 سال کی سزائے قید کی توثیق کی۔ 29 سالہ پسٹوریس نے سزا سننے کے بعد وہاں موجود اپنے ارکان خاندان سے ملاقات کی۔ 2013ء میں پسٹوریس نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی خوابگاہ کی بیت الخلاء کے دروازہ سے چار راؤنڈ فائرنگ کرتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ قتل کردیا تھا اور بعدازاں یہ کہا تھا کہ اس نے غلطی سے یہ سمجھ لیا کہ کوئی چور اندر گھسنے کی کوشش کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT