Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / معذور بیٹے کی صحت سے پریشان حال باپ کی خود سوزی

معذور بیٹے کی صحت سے پریشان حال باپ کی خود سوزی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ذہنی معذور بیٹے کی صحت کی خرابی سے دل برداشتہ نے خود سوزی کرلی ۔ حیات نگر پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 46 سالہ شخص ستہ باجو جوٹ اپل علاقہ کا ساکن پیشہ سے آٹو ڈرائیور ذہنی معذور کا علاج جاری تھا ۔ تاہم اس کے بیٹے کی صحت میں کوئی سدھار نہیں ہورہا تھا ۔ جس سے دل برداشتہ ہو کر اس نے کل حیات نگر بس اسٹاپ کا رخ کیا ۔ اور اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر خود سوزی کرلی ۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT