Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / معذور قیدی کی پھانسی ملتوی

معذور قیدی کی پھانسی ملتوی

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی جیل میں موجود معذور قیدی عبدالباسط کی پھانسی پرعمل درآمد فی الحال روک دیا گیا ہے۔ خیال رہیکہ چلنے پھرنے سے قاصر سزائے موت کے قیدی عبدالباسط کو آج یعنی منگل کی صبح پھانسی دی جانی تھی۔ سیشن کورٹ فیصل آباد کے مجسٹریٹ دلشاد ملک نے بتایا کہ ’معذور شخص کو پھانسی دیے جانے پر رولز خاموش ہیں۔ پھانسی دینے کیلئے قیدی کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل ہونا چاہیے تاہم عبدالباسط معذور ہیں، اس لئے ان کی پھانسی کو عارضی طور پر ملتوی کرتے ہوئے حکومت سے رائے لی جائے گی۔‘ مجسٹریٹ دلشاد ملک نے بتایا کہ ممکنہ طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ آئی جی جیل خانہ جات سے رابطہ کرینگے اور پھر ہوم سیکریٹری تک معاملے کو پہنچایا جائے گا تاکہ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کے معاملے کو حل کیا جا سکے اور طریقہ کار معلوم کیا جا سکے۔ عبدالباسط کی بہن شگفتہ سلطانہ نے بتایا ہیکہ انھیں ان کے بھائی کی پھانسی کی التوا کی خبر اس وقت دی گئی جب وہ منگل کی صبح جیل کے باہر انتظار کر رہی تھیں۔ خیال رہیکہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے عبدالباسط کی سزا پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ 43 سالہ عبدالباسط کو 2009 میں گھریلو تنازعہ پر ایک شخص آصف ندیم کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT