Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / معذور ملازمین کو خصوصی وہیل چئیر ‘ فرنیچر

معذور ملازمین کو خصوصی وہیل چئیر ‘ فرنیچر

نئی دہلی 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت کے معذور ملازمین کوبہت جلد موٹرائز وہیل چئیر اور دوسری معاون سہولیات دستیاب کروائی جائیں گی ۔ محکمہ پرسونل و ٹریننگ نے معذور ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کی اسکیم کاآعاز کیا ہے تاہم اس اسکیم کو ابتداء میں صرف محکمہ پرسونل میں کام کرنے والا ملازمین کیلئے ہی رکھا جائیگا ۔ اس اسکیم کا مقصد محکمہ کے معذور ملازمین کو با اختیار بنانا اور انہیں اضافی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مزید سہولت اور موثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے احکام جاری کردئے گئے ۔ اس اسکیم کے تحت جس پر آئندہ ماہ سے عمل آوری ہوگی معذور افراد کو وہیل چئیر ( موٹرائز ) خصوصی فرنیچر ‘ سماعت میں معاون آلات ‘ کم بصارت سے نمٹنے آلات ‘ اسمارٹ کین اور کمپیوٹر کا خصوصی سافٹ فیر فراہم کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT