Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / معراج کو شوٹنگ ورلڈ کپ میں انڈیا کا اولین اسکیٹ میڈل

معراج کو شوٹنگ ورلڈ کپ میں انڈیا کا اولین اسکیٹ میڈل

نئی دہلی ، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین شوٹر معراج احمد خان نے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کی کامیاب شروعات کرتے ہوئے ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ مینس اسکیٹ ایونٹ میں سلور میڈل جیتا ہے۔ معراج کی عمدہ کارکردگی نے ہندوستان کو کسی ورلڈ کپ میں اپنا اولین اسکیٹ میڈل دلایا ہے۔ 40 سالہ شوٹر نے گولڈ میڈل میچ میں 14 کے مجموعی اسکور پر اختتام کیا لیکن سویڈن کے مارکوس سونسن کے مقابل ’شوٹ آف‘ میں ہارے جبکہ آخرالذکر نے بھی 14 کا اسکور درج کراتے ہوئے مسابقت کو ٹائی کردیا تھا۔ اٹلی کے ٹمارو کسانڈرو نے برونز جیتا۔ معراج نے کوالیفائنگ میں 122 اسکور کئے، چھ شوٹرز کے فائنل راؤنڈ کے سیمی فائنل مرحلے میں 15/16 اور پھر گولڈ میڈل میچ میں 14+1 کا اسکور درج کرایا۔ معراج کا اس سے قبل بہترین انٹرنیشنل پرفارمنس 2010ء میں کامن ویلتھ شوٹنگ چمپئن شپ میں ٹیم گولڈ تھا۔ 26 ورلڈ کپ مقابلوں میں شرکت میں یہ اُن کا اپنے اولین فائنل راؤنڈ میں بہترین اختتام ثابت ہوا ہے۔ قبل ازیں رواں سال کے اوائل وہ اولمپک کوٹہ کا مقام حاصل کرنے والے ہندوستان کے پہلے اسکیٹ شوٹر بنے تھے۔ معراج گزشتہ سال سپٹمبر میں اٹلی کے لوناتو میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف شاٹ گن ورلڈ کپ میں پہلی بار اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہوئے تھے، جہاں وہ چھٹے مقام پر اختتام کرتے ہوئے اولمپکس میں اسکیٹ ایونٹ میں کوالیفائی ہونے والے اولین ہندوستانی بنے تھے۔

TOPPOPULARRECENT