Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / معروف چٹ فنڈ کمپنی کے ٹھکانوں پر دھاوے

معروف چٹ فنڈ کمپنی کے ٹھکانوں پر دھاوے

حیدرآباد 7 اپریل ( پی ٹی آئی ) محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے آج ایک گروپ کے احاطوں پر دھاوے کئے گئے جو ایک معروف چٹ فنڈ کمپنی چلاتی ہے ۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں دوسرے کاروبار پر بھی دھاوے کئے گئے ۔ یہ گروپ رئیل اسٹیٹ ‘ میڈیا ‘ ہاسپیٹالیٹی اور معاشی کنسلٹنسی کے کاروبار میں بھی شامل ہے ۔ یہ دھاوے اس گروپ کے تقریبا 30 ٹھکانوں پر کئے گئے جن میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گروپ کے ذمہ داران کی قیامگاہیں اور دفاتر وغیرہ بھی شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ دھاوے اس لئے کئے گئے کیونکہ یہ پتہ چلا تھا کہ اس گروپ نے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 90 کروڑ روپئے جمع کروائے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT