Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / معطل پروفیسر اور 5 دیگر ماؤ نوازوں کیساتھ روابط کے مرتکب

معطل پروفیسر اور 5 دیگر ماؤ نوازوں کیساتھ روابط کے مرتکب

گڑھ چیرولی( مہاراشٹرا )۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی یونیورسٹی کے معطل پروفیسر جی این سائی بابا اور 5 دیگر افراد کو آج ایک سیشنس کورٹ نے ماؤ نوازوں کے ساتھ اُن کے روابط کا مرتکب پایا۔ سائی بابا کے علاوہ مجرم قرار پانے والوں میں ہیم مشرا، پرشانت راہی، مہیش ٹرکے، پانڈو نروٹے اور وجئے ٹرکے شامل ہیں۔ انھیں سازش سے متعلق قانون انسداد غیر قانونی سرگرمیاں کے مختلف دفعات کے تحت خاطی پایا گیا ہے۔ انہوں نے ایک انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھا اور ان کے نظریات کی تائید و حمایت کی ہے۔ سائی بابا فی الحال ضمانت پر ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT