Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / معظم علی افتخار سعودی عرب میں تلنگانہ جاگرتی کے صدر مقرر

معظم علی افتخار سعودی عرب میں تلنگانہ جاگرتی کے صدر مقرر

صدر تلنگانہ جاگرتی کے کویتا اور چیف منسٹر کے سی آر ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے اظہار تشکر
جدہ ۔ 20 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول ادا کرنے والی تنظیم تلنگانہ جاگرتی نے مختلف ممالک کی کمیٹیوں کی تنظیم جدید کا اعلان کرتے ہوئے سعودی عرب میں جناب معظم علی افتخار کو تلنگانہ جاگرتی کا صدر مقرر کیا ہے ۔ معظم علی افتخار عرصہ دراز سے تلنگانہ تحریک سے وابستہ رہے ہیں اور سعودی عرب میں ان کی 2004 میں قائم شدہ تنظیم تلنگانہ گلف ایمپلائز فورم ہی وہ واحد تنظیم ہے جس نے تلنگانہ تحریک میں ٹی آر ایس کے شانہ بہ شانہ بڑھ چڑھ کر سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا ۔ تلنگانہ گلف ایمپلائز فورم کے قیام کے بعد سے ہی تارکین وطن کی فلاح و بہبود کے لیے خاموش خدمات انجام دیتی رہی ہے ۔ معظم نے سعودی عرب میں تلنگانہ جاگرتی کا صدر مقرر کیے جانے پر ممبر آف پارلیمنٹ شریمتی کویتا کے علاوہ وزیراعلی چندر شیکھر راؤ ، نائب وزیراعلی محمود علی اور دیگر ٹی آر ایس کے لیڈروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نئی ذمہ داری کو بحسن و خوبی ادا کر کے قیادت کی توقعات پر اترنے کی کماحقہ سعی و کاوش کریں گے ۔ معظم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی محمود علی سنگاریڈی کے ایم ایل اے چنتا پربھاکر ، ایم ایل سی فرید الدین ، ایم ایل سی فاروق حسین نے مبارکباد پیش کی ۔ سعودی عرب کی دیگر معروف تنظیموں کے سربراہ جناب احمد الدین اویسی صدر بزم اتحاد ، جمال قادری صدر اردو اکیڈیمی جدہ ، جدہ کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر اعجاز خاں کے علاوہ خاک طیبہ ٹرسٹ ، دکن این آر آئیز ، تلنگانہ این آر آئیز فورم اور دیگر تنظیموں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معظم علی افتخار کی شخصیت بلا شبہ اس عہدے کی مستحق اور اس نئی ذمہ داری کے لیے انتہائی موزوں و مناسب ہے ۔ علاوہ ازیں خلیجی ممالک میں تلنگانہ جاگرتی کے صدر کی حیثیت سے سی پرشاد راؤ کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ جب کہ یو اے ای کے صدر کے طور پر کرن کمار ، بحرین کے لیے بابو راؤ کویت میں ایم ونئے ، امریکہ میں سریدھربندارو شمالی ، کینیڈا میں گولیکر ، یورپی ممالک کے لیے سمپت ، یو کے میں سمن بالموری ، آسٹریلیا میں نشیدھر ریڈی اور نیوزی لینڈ میں ارونا جیوتی کو صدر تلنگانہ جاگرتی مقرر کیا گیا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT