Tuesday , September 26 2017
Home / بچوں کا صفحہ / معلومات کاخزانہ

معلومات کاخزانہ

٭ لندن دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز رہا ہے ۔ ہر سال دنیا بھر سے 27 ملین سے زائد سیاح لندن کی سیر کرنے آتے ہیں اور یہاں کے دلفریب ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھاتے ہیں۔ یہاں کے شاندار سیاحتی مقامات میں برٹش میوزیم نیشنل گیلری ،نیکچرل ہسٹری میوزیم ایمپریل وار میوزیم ، سائنس میوزیم وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم نیشنل میری ٹائم میوزیم ٹاور آف لندن ومادام تساؤ میوزیم وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔
٭ لندن کی سب سے بلند عمارت کا نام The Shard ہے جسے Shard London Bridge ، Shard of Blass اور London Bridge Tower بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ عمارت 95 منزلہ ہے ۔ اس کی اونچائی 309.6 میٹر ہے اور یہ لندن کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ وارک میں واقع ہے ۔ لندن کی سب سے بلند عمارت ہونے کا یہ اعزاز 2010 سے The Shard کے پاس ہے ۔
٭ لندن کی دوسری کثیر المنزلہ عمارت کا نام Canary Wharf ہے یہ عمارت 235 میٹر بلند ہے ۔ یہ عمارت 1991 میں تعمیر کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT