Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / معمار دستور ہند ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج ، دلتوں کے ساتھ طعام ، ملبوسات کی تقسیم

معمار دستور ہند ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج ، دلتوں کے ساتھ طعام ، ملبوسات کی تقسیم

ٹی آر ایس مخالف دلت حکومت ، اتم کمار ریڈی صدر پی سی سی و کانگریس قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے دستور ساز ڈاکٹر امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش پر انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔ پرانے شہر میں غریب دلتوں میں کپڑے تقسیم کئیے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ۔ گاندھی بھون میں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو مخالف دلت حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2014 کے عام انتخابات میں دلت کو چیف منسٹر بنانے کے وعدے سے منحرف ہو کر خود کے سی آر چیف منسٹر بن گئے ۔ الزامات کی وضاحت کیے بغیر دلت قائد ڈاکٹر راجیا کو ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ۔ دلتوں میں فی خاندان 3 ایکڑ اراضی تقسیم کرنے کے وعدے کو پورا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل ڈاکٹر امبیڈکر کی دین ہے ۔ جنہوں نے دستور میں چھوٹے ریاستوں کی گنجائش فراہم کی ہے ۔اس سے استفادہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے ۔ کانگریس پارٹی دستور ہند کا احترام کرتی ہے ۔ اس پر عمل کرتی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے باوجود پسماندہ طبقات اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی جانب سے امبیڈکر کا 125 فیٹ مجسمہ کی یادگار قائم کرنے کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ڈاکٹر امبیڈکر کی یادگار قائم کرنے کے لیے کیے جانے والے تمام ترقیاتی کاموں کا خیر مقدم کرتی ہے تاہم حکومت کو اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے ایک سال میں مجسمہ تنصیب کرنا چاہئے ۔ انہوں نے بابو جگجیون رام بھون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے ایک سال میں بھون تعمیر کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے 12 دسمبر 2014 کو سنگ بنیاد رکھا تھا تاہم آج تک بھون تعمیر نہیں ہوا ہے ۔ پرانے شہر کے پرانا پل ڈیویژن کے پاڑدی واڑہ میں سابق کارپوریٹر مسٹر محمد غوث کی جانب سے ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر غریب دلتوں میں کپڑے تقسیم کرنے کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر شیخ عبداللہ سہیل صدر تلنگانہ یوتھ کانگریس مسٹر انیل کمار یادو جنرل سکریٹری حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی مسٹر سید نظام الدین کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ اس موقع پر اتم کمار ریڈی اور دوسرے قائدین نے دلتوں کے ساتھ لنچ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT