Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / معمر سکھ کو زدوکوب ، لڑکے کا اعتراف جرم

معمر سکھ کو زدوکوب ، لڑکے کا اعتراف جرم

نیویارک۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی نابالغ لڑکے جس پر الزام ہیکہ اس نے ایک معمر سکھ کو زدوکوب کرتے ہوئے اسے دہشت گرد اور بن لادن کہا، نے بالآخر اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ اسے نفرت انگیز جرم کا مرتکب قرار دیا گیا۔ 17 سالہ نابالغ لڑکے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، جس نے 53 سالہ اندرجیت مکر کو شدید طور پر زدوکوب کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا۔ اندرجیت ڈیرین کا ساکن بتایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT