Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / معمر شہریوں اور بچوں کیلئے پاسپورٹ فیس میں 10فیصد کی رعایت

معمر شہریوں اور بچوں کیلئے پاسپورٹ فیس میں 10فیصد کی رعایت

نئی دہلی، 23جون (سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں 60برس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں اور آٹھ برس سے کم عمر کے بچوں کی پاسپورٹ فیس میں 10فیصد کی رعایت ملے گی۔یہ اعلان آج یہاں وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاسپورٹ قانون کے عمل میں آنے کے پچاس برس پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں کیا۔پاسپورٹ قانون 1967میں نافذ ہوا تھا۔محترمہ سوراج نے کہاکہ اب کوئی شخص یہ بات خود کردہ تصدیق کے ساتھ کہ وہ کسی مجرمانہ کام میں شامل نہیں رہا ہے اور آدھار یا راشن کارڈ کی کاپی جمع کرکے جلد از جلد پاسپورٹ حاصل کرسکے گا۔ پولیس کی تصدیق کا عمل بعد میں پورا کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت یہ یقینی بنائے گی کسی شخص کو پاسپورٹ کے لئے 50کلومیٹر سے زیادہ دور نہیں جاناپڑے ۔ اس کے مد نظر اب تک 251 پوسٹ آفس پاسپورٹ سروس سنٹرکھولے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ اب انگلش کے ساتھ ساتھ ہندی میں بھی شائع کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT