Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / معمولی بات پر ایک خاتون کی خودکشی

معمولی بات پر ایک خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ جواہر نگر میں ایک خاتون نے معمولی بات پر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ نیلیماں ساکن منگاپلی شاہ میر پیٹ نے اپنے شوہر کو بازار سے بچے کیلئے دودھ لانے کیلئے کہا تھا تاہم شوہر نے اس کی بات نہیں سنی اور تھوڑی دیر بعد بازار گیا جب شوہر بازار سے لوٹا تو نیلیماں نے پھانسی لیکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم اس کے شوہر پرتاپ نے اپنی بیوی کے اس انتہائی اقدام کو دیکھ لیا اور فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT