Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / معمولی بات پر بحث و تکرار نے ساتھی کی جان لے لی

معمولی بات پر بحث و تکرار نے ساتھی کی جان لے لی

حیدرآباد۔ 18 فروری (سیاست نیوز) معمولی بات پر بحث و تکرار نے ایک شخص کی جان لے لی۔ یہ واقعہ چارمینار کے قریب ڈینٹل ہاسپٹل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب ڈاکٹر محمود علی (ڈینٹسٹ) اور محمد احمد قادری ریٹائرڈ سب انسپکٹر ساکن عیدی بازار دونوں آپس میں دوست بتائے جاتے ہیں، آج رات 10 بجے معمولی سی بات پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی جس کے نتیجہ میں محمود علی نے احمد قادری کو مبینہ طور پر ڈھکیل دیا اور نیچے گرنے کے سبب ان کی برسرموقع موت ہوگئی ۔ محمد احمد قادری کو مقامی خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دیا۔ مغل پورہ پولیس نے ڈاکٹر محمود علی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT