Wednesday , March 29 2017
Home / ہندوستان / معمولی جھگڑے پر تصادم سنگباری میں 5 پولیس ملازمین زخمی

معمولی جھگڑے پر تصادم سنگباری میں 5 پولیس ملازمین زخمی

سمبھل( اتر پردیش )۔/24 نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) علاقہ راج پورہ میں کم از کم 5 پولیس ملازمین بشمول ایک کمانڈنگ آفیسر زخمی ہوگئے جب ایک معمولی مسئلہ پر ہجوم نے اینٹوں سے حملہ کردیا۔ اے ایس پی مسٹر رام سورت یادو نے بتایا کہ کملا پور گاؤں کے قریب راستہ دینے کے مسئلہ پر ایک ٹرک اور بیل گاڑی میں سوار لوگوں میں جھگڑا ہوگیا اور صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔ بعد ازاں ٹرک میں اجمیر سے عقیدتمندوں کو لایا گیا اور ڈرائیور نے سمبھل کوتوالی میں واقع پولیس چوکی کے روبرو بطور احتجاج اپنی گاڑی کھڑا کردی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT