Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / معمول کی بینک سرگرمیاں شدید متاثر ‘ کنفیڈریشن

معمول کی بینک سرگرمیاں شدید متاثر ‘ کنفیڈریشن

نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) معمول کی بینک سرگرمیاں جیسے چیک کلئیرنگ  اور قرضہ جات کی اجرائی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئی ہے کیونکہ بیشتر عملہ کو رقم کی تبدیلی اور پرانے نوٹوں کو جمع کرنے کے کام میں مصروف کردیا گیا ہے ۔ بینک اسٹاف یونینوں نے یہ بات بتائی ۔ وزارت فینانس کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے آل انڈیا بینک آفیسرس کنفیڈریشن کے جنرل سکریٹری ہرویندر سنگھ نے کہا کہ عملہ کا تحفظ خاص طور پر خواتین کی حفاظت مشکل ہوگئی ہے کیونکہ عوام اب صبر کھوتے جا رہے ہیں۔ سکریٹری معاشی خدمات کے نام جاری کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ معمول کی بینکنگ سرگرمیاں اور تجارتی اہمیت کا حامل کاروبار متاثر ہو رہی ہے کیونکہ اب بینکوں کو مسئلہ درپیش ہوگیا ہے ۔ اب انہیںمزید عملہ کا تقرر کرنا پڑ رہا ہے جو کیش کاؤنٹرس پر کام کرسکیں اور فلور مینجمنٹ میں بھی عملہ بڑھانا پڑ رہا ہے ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ طویل قطاروں کا دباؤ اور شناخت کی توثیق کرنے کی ضرورت بہت زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے غلطیوں کا ہونا بھی لازمی ہوگیا ہے ۔ اس کیلئے بھی عملہ کو ذمہ دار قرار دے کر سزائیں نہیں دی جاسکتیں۔ یونین نے تاہم کالا دھن روکنے کے خیال کی حمایت کی ہے ۔ حکومت نے گذشتہ ہفتے اچانک اعلان کرتے ہوئے 1000 اور 500 روپئے کے نوٹوں کا چلن فوری بند کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT