Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے اقدامات

معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے اقدامات

نظام آباد۔21 مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ڈرگ کنٹرول محکمہ کے ذریعہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹر اکن سبھروال نظام آباد ایلمہ گٹہ میں تعمیر کردہ کیمسٹ اینڈ ڈرگس اسوسی ایشن کی عمارت کے افتتاح کے بعد منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے اس موقع پر اکن سبھروال نے کہا کہ ملک بھر میں ادویات کی جانچ پڑتال کے سروے میں تلنگان ریاست میں اچھی ادویات فروخت کئے جارہے ہیں۔ دیگر ریاستوں میں غیر معیاری ادویات 12تا 13فیصد فروخت کی جارہی ہے۔ جبکہ تلنگانہ ریاست میں 3 فیصد ہی غیر معیاری ادویات فروخت کی جارہی ہے۔ اس کے خاتمہ کیلئے بھی کوشش کی جارہی ہے۔ اس مسئلہ کو نظر میں رکھتے ہوئے ادویات کو فروخت کرنے کی اور ریاست میں اب تک قواعد کی عمل آوری نہ کرنے والے اور غیر معیاری344 ادویات پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس خصوص میں ضلع سطح پر شعور بیداری اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اکن سبھروال نے ڈاکٹروں سے خواہش کی کہ امتناع عائد کردہ ادویات مریضوں کو نہ لکھے غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل شاپس کے مالکین سے خواہش کی کہ ایک ماہ کا وقفہ دیاجارہا ہے اور ایک ماہ کے بعد تنقیحات کی جائے گی۔ اس موقع پر کیمسٹ اینڈ ڈرگس کے قائدین نے اُکن سبھروال کو بتایا کہ کئی سال سے تجارت کے باوجود بھی لائسنس دیا جارہا ہے جس پر انہوں نے یہ مسئلہ ان سے منسلک نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس مسئلہ کے حل کیلئے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر امروت رائو، ڈرگ انسپکٹر سریندر ناتھ سائی و دیگر بھی موجودتھے۔ بعدازاں اکن سبھروال نے اکسائز کے عہدیداروں سے بھی جائزہ لیااور قومی شاہراہوں پر شراب فروختگی کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ قومی شاہرائوں پر نشہ کی حالت میں گاڑیاں چلانے والے ڈرائیور س کی نشاندہی کیلئے نگاہ رکھنے اور تنقیح کرنے کی اور اکسائزکے واقعات میں کمی کرنے اور ملاوٹی سیندھی فروخت کرنے والے کے لائسنس کو رد کردینے کی اور دیہاتی دبائو میں نہ آنے کی ہدایت دی ۔ اکن سبھروال اکسائز انفورسمنٹ ڈائریکٹر بھی ہے اور آبکاری کے عہدیداروں کو سختی سے نمٹنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT