Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کو سخت محنت کامشورہ

معیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کو سخت محنت کامشورہ

ظہیرآباد میں آئیٹا کا اجلاس، محمد معین کا خطاب
ظہیرآباد۔/10اگسٹ، ( راست ) آل نڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن AIITA ظہیرآباد یونٹ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر آئیٹا ظہیرآباد یونٹ جناب سید یوسف کل شب یہاں اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس کا آغازجناب سید اظہر الدین میڈیا سکریٹری کی تلاوت و ترجمانی سے ہوا۔ جناب محمد معین الدین ممبر ڈسٹرکٹ اڈوائزری کونسل آئیٹا ضلع سنگاریڈی نے اساتذہ و شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اڈوائزری کونسل آئیٹا ضلع سنگاریڈی نے اساتذہ شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معیاری تعلیم کے لئے اپنی سخت محنت کا مظاہرہ کریں۔ ترقی اکتسابی پروگرام 3RS کے عملی جامہ پہنانے کیلئے حتی المقدور کوشش کریں تاکہ طلباء ترقی کرسکیں۔ آخر میں صدر آئیٹا ظہیرآباد یونٹ جناب سید یوسف نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئیٹا ہر ماہ اجلاس پابندی کے ساتھ منعقد کرتی ہے تاکہ اساتذہ میں معیاری تعلیم اور اپنے فرض منصبی سے کما حقہ واقفیت ہو۔ انہوں نے اساتذہ سے اپیل کی کہ ہم سب مل کر اپنی سخت محنت کے ذریعہ طلبہ کے مستقبل کو تابناک بنائیں اور اپنے پیشہ سے انصاف کریں اور وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں اور ساتھ ہی انہوں نے اساتذہ برادری سے پُرخلوص خواہش کی کہ سہ ماہی افکار معلم نئی دہلی کے خریدار بنیں جو اساتذہ کے علمی، فنی و فکری ارتقاء کا علمبردار ہے۔ سکریٹری آئیٹا یونٹ خواجہ نظام الدین نے نظامت کی۔ اس موقع پر عمران احمد خان، محمد ارشاد، شیخ ولی، محمد ناظم الدین غوری، محمد یداللہ، نذیر شریف، محمد قیصر غوری، محمد لئیق احمد و دیگر اساتذہ کی قابل لحاظ تعداد شریک تھی۔

TOPPOPULARRECENT