Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / معیاری تعلیم کی فراہمی پر حکومت کی توجہ ‘ جاوڈیکر

معیاری تعلیم کی فراہمی پر حکومت کی توجہ ‘ جاوڈیکر

ودودرہ 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے ملک بھر میں سب کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ شہریوں کیلئے ایک مستحکم مستقبل کو یقینی بنانے ایسا کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک بین الاقوامی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو تعلیم فراہم کرنے کے بعد اب اس بات پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے سارے ملک میں طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے ۔ حکومت اس پر سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور حکومت کا ماننا ہے کہ معیاری تعلیم ہی شہریوں کے مستحکم کردار کو بنانے کا اصل ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے معیاری تعلیم بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ملک میں خانگی اسکولس کیلئے فیس ڈھانچہ کو باقاعدہ بنانے قانون سازی بھی کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گجرات پہلے ہی ایسی پالیسی تیار کرچکی ہے اور ہم اس کے دفعات پر غور کرینگے تاکہ قومی سطح پر اس تعلق سے قانون تیار کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی ایس سی سے ملحقہ اسکولس سے کہا جاچکا ہے کہ وہ تجارتی سرگرمیوں میں ملوث نہ رہیں۔

TOPPOPULARRECENT