Monday , March 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / معیاری تعلیم کے حصول سے ہی معاشی استحکام ممکن

معیاری تعلیم کے حصول سے ہی معاشی استحکام ممکن

ظہیرآباد میں تہنیتی تقریب کا انعقاد، ایم ایل سی محمد فرید الدین اور دیگر کا خطاب
ظہیرآباد۔/20نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی قانون ساز کونسل کے رکن جناب محمد فرید الدین نے ظہیرآباد ریکوگنائزڈ اسکول مینجمنٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام جے جے گارڈن فنکشن ہال میں منعقدہ تہنیتی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور کہا کہ جہاں تعلیم ہوتی ہے وہاں روزگار ہوتا ہے اور جہاں روزگار ہوتا ہے وہاں معاشی استحکام ہوتا ہے۔انہوں نے گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج ظہیرآباد میں کنٹراکٹ اساس پر خدمات انجام دینے والے لکچررس کے مشاہروں کی اجرائی کے سلسلہ میں ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ اور ضلع کلکٹر سے بھی نمائندگی کرنے کا انکشاف بھی کیا۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لانے پر مذکورہ اسوسی ایشن سے اظہار تشکر کیا۔ صدر اسوسی ایشن مسٹر کے دسرتھ ریڈی نے کہا کہ خانگی زیر انتظام مدارس میں جاری مسابقتی رجحان اگرچیکہ بہتر ہے لیکن یہ مسابقت معیار تعلیم میں ہو تو خوش آئند ثابت ہوگا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ظہیرآباد میں سرکاری مدارس کے ساتھ ساتھ 60تا70 مدارس تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں جس سے حصول تعلیم سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے جناب محمد فرید الدین کی بلا لحاظ مذہب و ملت عوامی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔جنرل سکریٹری اسوسی ایشن مسٹر جی رتن راج نے کہا کہ اسوسی ایشن کا 2013 میں قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں 30مسلم مدارس شامل ہیں جبکہ اسوسی ایشن کی تشکیل کا مقصد مسلم مدارس کو درپیش مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرنا ہے ۔ نائب صدر اسوسی ایشن جناب محمد عبدالوحید نے مستقر ظہیرآباد میں ہمہ وقتی خدمات کی عدم فراہمی کے سبب عوام کو ہورہی دشواریوں کی جانب ایم ایل سی موصوف کی توجہ مبذول کروائی۔ ٹی آر ایس کے دیگر سرکردہ قائدین مسرز چنوری لاونیا صدرنشین بلدی، چرنجیوی پرساد صدر ظہیرآباد منڈل پرجا پریشد، کے مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے بشمول بسواراج منڈل ایجوکیشنل آفیسر، ایس ناگراج سرکل انسپکٹر، بجگم راجیشور تاجر نے بھی مخاطب کیا۔ اس موقع پر اسوسی ایشن میں شامل تمام مدارس کے ذمہ داروں کے علاوہ سیاسی قائدین مسرز مرلی کرشنا گوڑ سابق صدر نشین بلدیہ، جی وجے کمار صدر ظہیرآباد منڈل پرجا پریشد، پی رام کرشنا ریڈی سابق صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی ظہیرآباد، اے ویدیا ناتھ صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد منڈل، محمد یعقوب صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد، محمد قطب الدین، چندو لاونیا، ایم اے باسط، محمد عبدالسلیم اور دوسرے موجود تھے۔ طلباء و طالبات نے تہذیبی پروگرام پیش کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT