Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ’’معیار تعلیم میں اساتذہ کا رول‘‘ پر مضمون نویسی مقابلہ

’’معیار تعلیم میں اساتذہ کا رول‘‘ پر مضمون نویسی مقابلہ

بیدر۔6؍نومبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔آل اِنڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) بیدر یونٹ کے میڈیا سیکریٹری جناب عبدالمجید صاحب کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق آئیٹا کی جانب سے کُل ہند سطح پر “تعلیم۔اقدار اور معیار کے ساتھ”کے مرکزی موضوع پرچلائی جانے والی مہم میں مختلف پروگرامات منعقد کئے جارہے ہیں۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر آئیٹا بیدر یونٹ کی جانب سے “معیاری تعلیم میں اساتذہ کا رول”کے موضوع پر مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس مقابلہ کی تفصیلات کے متعلق میڈیا سیکریٹری نے بتایا کہ اس مقابلہ میں پرائمری اور ہائی اسکول کے اساتذہ حصّہ لے سکتے ہیں۔ مضمون اُردو میں “معیاری تعلیم میں اساتذہ کا رول”، انگریزی میں”Teachers Role in Quality Education”اور کنڑا میں “گُنا مَٹّا شکشَنا دَلّی شِکشاکَرا پاترا”موضوعات پر لکھے جائیں۔ تینوں زبانوں میںسے کسی ایک ہی زبان میں اپنے ہاتھ سے سفیدA4کاغذ کے ایک ہی جانب ہر صفحہ پر 20سطر اور مکمل مضمون 5صفحات سے زائد نہ ہو۔ جِسے سابقہ صدر آئیٹا بیدر یونٹ جناب عبدالمجید صاحب معاون معلم کے نام پر سرکاری اُردو ہائیر پرائمری اسکول، راؤ تعلیم واقع سرکاری بوائز پی یو کالج کیمپس تعلقہ و ضلع بیدر،پن کوڈ585401کے پتہ پر بذریعہ پوسٹ یا صبح10بجے تاشام4بجے کے دوران بدست اپنا نام، عہدہ، کام کرنے کا پتہ اور فون نمبر لکھ کر روانہ کریں۔ بذریعہ کوریئر روانہ کرنے والے اساتذہ لفافہ پر یہ موبائیل نمبر9972316114تحریر کرنا نہ بھولیں۔ 20؍نومبر کو شام 4بجے تک وصول ہونے والے اصل مضامین کو ہی قبول کیا جائے گا۔ تینوں زبانوں میں سے ایک اوّل آنے والے تین مستحق اساتذہ کو توصیفی سند مع رقم بطورِ انعام سے نوازا جائے گا۔مزید تفصیلات کے لئے ان موبائیل نمبرات 8095386726اور8105779388پر صبح10بجے تا شام8بجے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT