Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / معیشت کے ڈیجیٹلائزڈ ہونے سے جی ایس ٹی کا نفاذ سود مند

معیشت کے ڈیجیٹلائزڈ ہونے سے جی ایس ٹی کا نفاذ سود مند

مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کا دعویٰ
گاندھی نگر، 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ معیشت کے ڈیجیٹلائزڈ ہونے سے جی ایس ٹی کے نفاذ پر ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔مسٹر جیٹلی نے آج یہاں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ میں اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا جی ایس ٹی سے ہندوستانی معیشت بڑی تبدیلی آئے گی اور ڈیجیٹل ہونے سے اس کی افادیت بھی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔ اس سے معیشت میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ ٹیکسیشن کا نظام آسان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی سے جڑے مسائل کو آنے والے وقت میں حل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی وجے روپاني نے کہا کہ جی ایس ٹی کو سیاسی قوت ارادی کی کمی کی وجہ سے گزشتہ کئی سال میں لاگو نہیں کیا جا سکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم اور مسٹر جیٹلی کے وزیر خزانہ بننے کے بعد ایک ملک ایک ٹیکس کا تصور والے اس نظام کو لاگو کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات شروع کئے گئے ہیں جس کے مثبت اثرات عنقریب سامنے آئیں گے ۔ اس سے صنعت اور کاروبار کو آسان بنایا جا سکے گا اور اس کا فائدہ بھی سب کو حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی جی ڈی پی کو بھی اچھا منافع ملے گا۔ گجرات اسے لاگو کرنے کے لئے پوری طرح تیار

TOPPOPULARRECENT