Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / معین آباد میں قتل کا معمہ حل، خاتون سمیت مزید دو افراد گرفتار

معین آباد میں قتل کا معمہ حل، خاتون سمیت مزید دو افراد گرفتار

شمس آباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) رنگاریڈی ضلع کے معین آباد منڈل میں 6 ستمبر کی صبح ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی تھی۔ معین آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔ شمس آباد ڈی سی پی اے آر سرینواس نے پریس میٹ سے مخاطب کرتے ہوئے معین آباد میں پیش آئے قتل کے معمہ کو حل کرنے والی پولیس کے ہمراہ بتایا کہ آر پربھاکر 46 سالہ ساکن بدویل راجندر نگر جو پیشہ سے قلی ہے اس کی بیوی سنیتا کا بدم نرسمہا داس گوڑ کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔ ایک دن مقتول نے اس کی بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر دونوں کو دھمکی دی کہ آئندہ سے تعلقات کو ختم کردیں۔ جس کے بعد مقتول اپنی بیوی پر مسلسل نگاہ رکھتے ہوئے ہراساں کررہا تھا جس کے بعد مقتول کی بیوی سنیتا اس کے عاشق بدم نرسمہا داس گوڑ کو اس کے شوہر کو جان سے مارنے کو کہا جس پر اس نے سید صادق ساکن بدویل کے ہمراہ مبینہ منصوبہ تیار کیا۔ نرسمہا داس نے صادق کو ایک لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا اور بطور پیشگی دس ہزار روپئے پیش کئے۔ جس کے بعد سید صادق نے 5 ستمبر کی شام پربھاکر کو کنگس بار آراسیما کے قریب لے جاکر کثرت سے شراب پلائی جس کے بعد مقتول نشہ میں دھت تھا جس کے بعد اسے سید صادق ینکے پلی لے گیا جہاں پہلے سے ہی نرسمہا داس ان کا انتظار کررہا تھا۔ پہلے نرسمہا داس نے مقتول پر وزنی پتھر ڈال دیا جس سے وہ زمین پر گر پڑا اس کے بعد اُسی پتھر سے سید صادق نے بھی مبینہ اُسے مارا جس سے وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اس کے مرنے کے بعد اس کی نعش کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ معین آباد پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے چند شواہد کی مدد سے اس کی بیوی تک پہونچے اور اس کی بیوی نے تمام تفصیلات بیان کی جس کے بعد تینوں کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اس موقع پر راجندر نگر اے سی پی گنگاریڈی، معین آباد انسپکٹر سرینواس، سب انسپکٹر وینکٹ ریڈی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT