Thursday , July 27 2017
Home / جرائم و حادثات / معین باغ میں چوڑیوں کے کارخانہ پر دھاوا ، بچہ مزدور آزاد

معین باغ میں چوڑیوں کے کارخانہ پر دھاوا ، بچہ مزدور آزاد

حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) بچہ مزدوری میں ملوث چوڑیوں کے کارخانے کے مالک کو سنتوش نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب جیوتی باغ ، معین باغ علاقہ میں غیر مجاز طور پر ایک چوڑیوں کا کارخانہ چلایا جارہا تھا ۔ جس میں بچہ مزدوری کیلئے دو کم عمر لڑکوں کو بہار سے شہر لایا گیا اور ان سے بندھوا مزدوری کروائی جارہی تھی ۔ ’’ آپریشن اسمائل ‘‘ کے تحت خصوصی ٹیم نے سنتوش نگر پولیس کی ٹیم کے ساتھ کارخانہ میں دھاوا کرتے ہوئے کم عمر لڑکوں کو بچہ مزدوری سے بچالیا اور انہیں چائلڈ ہوم منتقل کردیا ۔ پولیس سنتوش نگر نے ریونیو انسپکٹر سائی کرن کی شکایت پر کارخانے کے مالک نثار عالم پر تعزیرات کے دفعات 370 ، 374 اور جووینائل ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT