Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / معین علی نے شراب کے ساتھ جشن منانے سے انکار کیا

معین علی نے شراب کے ساتھ جشن منانے سے انکار کیا

لندن۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں انگلش ٹیم میں فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے آل رآنڈر معین علی نے ٹرافی کے حصول کے بعد ٹیم کے ساتھ جشن نہیں منایا کیونکہ انگلش کرکٹرز نے اس دوران شراب ایک دوسرے پر انڈیل رہے تھے۔حالیہ سیریز میں معین علی 4 میچوں میں 250 رنز بنانے کے علاوہ 25 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بنے اور وہ اس شاندارکارکردگی پر مین آف دی سیریز قرار پائے لیکن جب سیریز میں کامیابی کے بعد ٹرافی ملنے کا وقت آیا تو معین علی نے ساتھی کرکٹرز کیساتھ جشن منانے کی بجائے دوری اختیار کی۔جشن منانے سے قبل کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں انگلش کھلاڑی شراب کی بوتل اٹھائے ہوئے جشن منانے کیلئے تیار کھڑے ہیں جبکہ معین علی وہاں سے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، آل راؤنڈر کی جانب سے جشن میں شرکت نہ کرنے پر سوالات اٹھائے گئے تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ معین علی نے جیت کا جشن منانے کیلئے شراب ایک دوسرے پر انڈیلنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ جشن نہیں منایا اور وہاں سے چلے گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ معین علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش ٹیم اپنی سرزمین پر 19 سال کے طویل عرصے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تھی۔دریں اثناء انہوں نے اپنے بورڈ ای سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ثقلین مشتاق کی بطور اسپن کوچ مستقل بنیادوں پر خدمات حاصل کی جائیں۔ واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سیریز در سیریز ایڈہاک بنیادوں پر رکھا ہوا ہے۔ معین علی نے کہا کہ بورڈ بولنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ رکھتا ہے تو اسپن کوچ بھی ہونا چاہئے جس سے ایشز سیریز میں اس کا بھرپور فائدہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT