Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / معین علی کی عمرہ پر روانگی پی ایس ایل کھیلنے کا ارادہ بدل گیا

معین علی کی عمرہ پر روانگی پی ایس ایل کھیلنے کا ارادہ بدل گیا

کراچی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عمرے کیلئے روانگی کے سبب انگلش آل راؤنڈر معین علی کا پاکستان سوپر لیگ میں کھیلنے کا ارادہ بدل گیا،وہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ مکہ مکرمہ جا رہے ہیں اور ان کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹاپ کھلاڑی اور اچھے انسان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ پی ایس ایل کی متبادل کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کے چوبیس گھنٹے کے اندر کارلوس براتھویٹ کی جگہ لینے والے انگلش آل راؤنڈر معین علی کا ارادہ تبدیل ہو گیا جو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جا رہے ہیں۔ البتہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فوری تبدیلی میں آسٹریلین بیٹسمن براڈ ہاج کو اسکواڈ میں شامل کر لیا جو پہلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی جانب سے میدان میں اترے تھے۔

TOPPOPULARRECENT