Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / معین علی کی ناٹ آؤٹ سنچری ، انگلینڈ ۔284/4

معین علی کی ناٹ آؤٹ سنچری ، انگلینڈ ۔284/4

چینائی ۔ 16 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  آل راؤنڈر معین علی (120*)کی بہترین سنچری اور جو روٹ کے 88 رنز کی بدولت انگلینڈ نے ہندستان کے خلاف پانچویں اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن جمعہ کو چار وکٹ پر 284 رن کا اطمینان بخش اسکور بنا لیا۔29 سالہ معین نے اپنے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی، لیکن 25 سالہ روٹ سنچری بنانے سے چوک گئے ۔دونوں نے تیسری وکٹ کے لئے 41.5 اوور میں 146 رنز کی شاندار شراکت کے ساتھ انگلینڈ کو اچھی پوزیشن میں پہنچا دیا۔ معین نے 222 گیندوں کا سامنا کیا اور12 چوکے لگائے جبکہ روٹ نے 144 گیندوں کی اننگز میں 10 باؤنڈریاں لگائے ۔علی اور روٹ نے انگلینڈ کو دو ابتدائی جھٹکوں سے نکالا۔سیریز میں پہلی بار شامل فاسٹ بولر ایشانت شرما نے اپنی واپسی کا جشن اوپنر کیٹن جیننگ کو وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل کے ہاتھوں کیچ کراکر منایا۔ایشانت چکن گنیا کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نہیں کھیل پائے تھے اور پھر اپنی شادی میں مصروف ہونے کی وجہ سے پہلے چار ٹسٹ میچوں سے بھی باہر رہے تھے ۔انگلینڈ کے باقی تین وکٹ لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے لئے ۔جڈیجہ نے انگلینڈ کے کپتان السٹر کک (10) کو ایک بار پھر اپنا شکار بنایا۔کک کا کیچ سلپ میں ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے لیا۔جڈیجہ نے جو روٹ کو پارتھیو پٹیل کے ہاتھوں کیچ کراکر اپنا دوسرا شکار کیا۔ انہوں نے جانی بیرسٹو (49) کو شارٹ کور میں لوکیش راہول کے ہاتھوں کیچ کرا یا۔جڈیجہ نے 28 اوور میں 73 رن پر تین وکٹ لئے ۔

TOPPOPULARRECENT