Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / معین علی کی 100 وکٹیں مکمل‘افریقہ کیلئے مشکلات

معین علی کی 100 وکٹیں مکمل‘افریقہ کیلئے مشکلات

لندن۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کیخلاف لارڈ زٹسٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 214رنز پر پانچ وکٹیں گنوا چکی ہے۔ ڈین ایلگر54، تھیونس ڈی برائن 48، ہاشم آملہ 29 ،جین پال ڈومینی15اور ہینو کن ایک رن بنا سکے۔ قبل ازیں انگلش ٹیم 458 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ جو روٹ 190، معین علی 87، اسٹوارٹ براڈ نے 57رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مورنے مورکل چار ، ورنن فیلانڈراور کگیسو رباد ا نے فی کس تین وکٹیں حاصل کی۔معین علی نے ٹسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹسٹ میں ہاشم آملا اور ڈین ایلگر کو آوٹ کرتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہیں یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے 38میچز کھیلنا پڑا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT