Monday , August 21 2017
Home / دنیا / مغربی افغانستان میں ٹریفک حادثہ14 افرد ہلاک

مغربی افغانستان میں ٹریفک حادثہ14 افرد ہلاک

کابل ۔ 18ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ تقریباً 14 افغان ہلاک ہوگئے جبکہ مغربی افغانستان کی ایک شاہراہ پر ایک لاری نے پٹرول ٹینکر کو ٹکر دے دی ۔ صوبہ فرح کے گورنر کے ترجمان محمد ناصر مہری نے کہا کہ دیگر 40سے زیادہ افراد اس حادثہ میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ لاری کابل سے مغربی صوبہ ہرات جارہی تھی ۔ ٹریفک حادثہ افغانستان میں روز کا معمول ہے جن میںسالانہ سینکڑوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT