Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / مغربی افغان صوبہ ہرات میں تشدد ، 7 ہلاک

مغربی افغان صوبہ ہرات میں تشدد ، 7 ہلاک

کابل ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیداروں کے بموجب دو علحدہ علحدہ پرتشدد واقعات میں جنوبی افغانستان کے صوبہ ہرات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکمت اللہ حکمت گورنر شن دند نے کہا کہ دو حریف طالبان گروپس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ۔ یہ تمام ایک ہی خاندان کے ارکان تھے ۔ ان کے مکان سے ایک شیل ٹکرا گیا تھا ۔ رات بھر لڑائی کے دوران مزید تین افراد ہلاک ہوئے ۔ تاہم اس کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

TOPPOPULARRECENT