Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال، ملک میں سیکولرازم و رواداری کا مقدس مقام :ممتابنرجی

مغربی بنگال، ملک میں سیکولرازم و رواداری کا مقدس مقام :ممتابنرجی

مال بازار ۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے سماج میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کی حکومت عوام میں تقسیم و انتشار کی نہیں بلکہ اتحاد و یگانگت کی حمایت کرتی ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ ’’ہم عوام میں تقسیم و انتشار کے خلاف ہے۔ ہم خدا کو مختلف ناموں سے یاد کرتے ہیں لیکن مقصد ایک ہی ہوتا ہے۔ کوئی خدا کہتا ہے کوئی بھگوان کہتا ہے لیکن بات تو ایک ہی ہے‘‘۔ ممتابنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال ملک میں سیکولرازم اور بھائی چارہ کے ایک مثال اور مقدس مقام کی اہمیت رکھتا ہے۔ جہاں ہم امن و محبت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔ ہم یہاں کسی بھی قسم کے تشدد کو برداشت نہیں کرسکتے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT