Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال اسمبلی میں مار پیٹ

مغربی بنگال اسمبلی میں مار پیٹ

کلکتہ ۔23 جون(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال اسمبلی میں آج اپوزیشن لیڈر عبد المنان کے ذریعہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف تقریر کرنے پر اسمبلی میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا ہے اور ترنمول کانگریس اور کانگریس کے ممبران اسمبلی کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئی ۔اپوزیشن لیڈر عبد المنان نے ممتا بنرجی کے خلاف سخت جملوں کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کومختلف روپ دھارنے کا ہنر آتا ہے ۔انہوں نے ممتا بنرجی پر بی جے پی کے ساتھ خفیہ تعلقات رکھنے کا بھی الزام عاید کیا ۔انہوں نے ممتا بنرجی کی تشبیہ ایک پرندہ میونا سے کرتے ہوئے کہا کہ کالی گھاٹ کی میونا کبھی بھی سچ نہیں بولتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے عوام سے کیے گئے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ۔نوجوانوں کو روزگار نہیں ملا ۔منان کے سخت تبصرے کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ۔دو ممبران آپس میں الجھ گئے ۔کانگریس کے ممبر اسمبلی منوج چکرورتی اور ترنمول کانگریس کے مانس مجمدار کے درمیان مارپیٹ شروع ہونے لگی۔

TOPPOPULARRECENT