Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال اور آسام میں آج اسمبلی انتخابات

مغربی بنگال اور آسام میں آج اسمبلی انتخابات

گوہاٹی ؍ کولکتہ3 ؍ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)ملک کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں کل مغربی بنگال اور آسام میں رائے دہی ہوگی ۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی سربراہ چیف منسٹر ممتا بنرجی کو بائیں بازو کانگریس اتحاد سے سخت مقابلہ ہے جبکہ آسام کی ترون گوگوئی زیر قیادت کانگریس کو دوبارہ اقتدار کے حصول میں مشکل پیش آئیگی ۔ مغربی بنگال کے 18 اور آسام کے 65  اسمبلی حلقوں میں کل ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس ایک ماہ طویل انتخابی عمل میں مغربی بنگال ‘ تاملناڈو ‘ آسام ‘ کیرالا اور پوڈوچیری میں رائے دہی ہوگی ۔ مغربی بنگال میں چھ مرحلوں کے دوران رائے دہی ہوگی ۔ آسام میں دو مرحلوں میں ہی رائے دہی مکمل کی جا رہی ہے ۔ مغربی بنگال میں کل رائے دہی ماوسٹوں سے متاثرہ علاقوں میں ہوگی ۔ اس پہلے مرحلہ کی رائے دہی کے لئے 133 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ آسام میں حکمراں کانگریس کو بی جے پی اتحاد سے سخت مقابلہ ہے ۔ 126 رکنی اسمبلی کے منجملہ 65 حلقوں کے لئے کل رائے دہی ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT