Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال اور کیرالا میں 2مشتبہ عسکریت پسند گرفتار نیشنل انوسٹگیشن ایجنسی کے دھاوے

مغربی بنگال اور کیرالا میں 2مشتبہ عسکریت پسند گرفتار نیشنل انوسٹگیشن ایجنسی کے دھاوے

نئی دہلی۔/17مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی نے ممنوعہ آئی ایس آئی ایس کے ایک ہمدرد کو مغربی بنگال سے گرفتار کرلیا جن کی شناخت عاشق احمد عرف راجہ متوطن ہگلی ضلع مغربی بنگال کرلی گئی ہے۔احمد کو گرفتاری کے بعد نئی دہلی لایا گیا تاکہ یہاں کی عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی نے ملک گیر مہم کے دوران آئی ایس آئی ایس کے 614نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دریں اثناء این آئی اے نے کیرالا میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جوکہ گنٹور میں سال 2013کے دوران ایک دہشت گردانہ تربیتی کیمپ چلانے کے الزام میں مطلوب تھا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کو چی یونٹ کی ایک ٹیم نے 41سالہ عبدالجلیل کو آج صبح سویرے کولکتہ نارتھ میں اس کے مکان سے گرفتار کرلیا جہاں پر اس کی بیوی قیام پذیر ہے۔ جلیل کو این آئی اے کی خصوصی عدالت کوچی میں پیش کیا جائے گا۔ یہ کیس علاقہ نارتھو میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارندوں کی جانب سے خفیہ تربیتی کیمپ چلانے سے متعلق ہے جہاں پر تھنگل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی ایک عمارت کے اندر نوجوانوں کو دہشت گردانہ حملے انجام دینے کیلئے تلوار اور دھماکو اشیاء کے استعمال کی تربیت دی جارہی تھی۔ جلیل مذکورہ ٹرسٹ کا صدرنشین ہے جس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ معرض التواء تھا۔ علاوہ ازیں ایجنسی نے جلیل کے ساتھ دوسرے نوجوان شہاب کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے حراست میںدے دیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT