Tuesday , September 19 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال حکومت پر خوشامد کی سیاست کا بی جے پی کا الزام

مغربی بنگال حکومت پر خوشامد کی سیاست کا بی جے پی کا الزام

سوری 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج الزام عائد کیاکہ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس حکومت مغربی بنگال میں ہندوؤں کو اُن کے تہوار جیسے رام نومی منانے سے روک رہی ہے اور اقلیتوں کی خوشامد کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔ بی جے پی نے اِس سلسلہ میں ہندوؤں پر پولیس مظالم کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا جس کی قیادت وجئے ورگیا کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت مغربی بنگال کو چاہئے کہ ہر ایک کے ساتھ مساوی سلوک کرے۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر مسلمانوں کو عید اور محرم منانے کی اجازت دی جاسکتی ہے تو ہندوؤںکو بھی اُن کے تہوار منانے کی اجازت دینی چاہئے لیکن پولیس نے مذہبی جلوس پر لاٹھی چارج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT