Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / مغربی بنگال میں آخری مرحلہ کے انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری

مغربی بنگال میں آخری مرحلہ کے انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری

کولکتہ ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : الیکشن کمیشن نے آج مغربی بنگال میں چھٹویں اور آخری مرحلہ کے اسمبلی انتخابات کے لیے اعلامیہ جاری کردیا جو کہ 5 مئی کو منعقد ہوں گے ۔ اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی امیدواروں کے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال شروع ہوگیا جس کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر ہے ۔ آخری مرحلہ کے انتخابات میں اضلاع مشرقی مڈناپور اور کوچھیرا میں واقع 25 اسمبلی حلقوں میں رائے دہی ہوگی ۔ علاقہ چتا محل کے ہزارہا رائے دہندگان جنہوں نے گذشتہ سال بنگلہ دیش کے ساتھ آبادیوں کی تبدیلی کے بعد ہندوستانی شہریت حاصل کی تھی ۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرست میں شامل کرنے کی کوشش میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT