Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / مغربی بنگال میں انتخابی مصارف پر سخت نگرانی جی پی ایس کے ساتھ 900 فلائنگ اسکواڈ کی تشکیل

مغربی بنگال میں انتخابی مصارف پر سخت نگرانی جی پی ایس کے ساتھ 900 فلائنگ اسکواڈ کی تشکیل

کولکتہ ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں امیدواروں کے مصارف پر نگرانی کے لیے تقریبا 900 فلائنگ اسکواڈس متعین کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ان کی گاڑیوں میں گلوبل یوزیشنگ سسٹم (GPS) آلات نصب رہیں گے ۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ مغربی بنگال میں جملہ 294 اسمبلی حلقہ جات ہیں اور ہر ایک حلقہ میں اکزیکٹیو مجسٹریٹ اور پولیس عہدیداروں کی قیادت میں 3 فلائنگ اسکواڈ متعین کئے جائیں گے تاکہ رائے دہندوں میں رقومات کی تقسیم کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک فلائنگ اسکواڈ کی گاڑی پر جی پی ایس ( انٹرنیٹ سے مربوط آلات ) نصب رہے گا ۔ جس کے ذریعہ گاڑیوں کے نقل و حرکت معلوم کی جاسکتی ہے اور فلائنگ اسکواڈس کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کہیں بھی انتخابی قواعد کی خلاف ورزی نظر آئے تو فی الفور تصاویر اور ویڈیو لے کر الیکشن کمیشن کو روانہ کردیں تاکہ قصور وار امیدواروں کے خلاف ریکارڈ حاصل کیا جاسکے ۔ علاوہ ازیں ہر ایک ضلع میں انتخابی مصارف پر نگرانی کے لیے خصوصی سیل قائم کئے جائیں گے اور 24 گھنٹے کارکرد کال سنٹروں پر شکایات اور اطلاعات فراہم کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ انتخابی مصارف کے لیے اپنا علحدہ بینک اکاونٹ کھولیں تاکہ حساب کتاب میں آسانی ہوسکے اور اوپر ایک امیدوار کو 28 لاکھ تک خرچ کرنے کی اجازت رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT